لاہور :ضلعی انتظامیہ کے دعوے پانی بہا کر لے گیا.

بارش سےدھرم پورہ انڈر پاس پانی میں ڈوب گیا۔مغلپورہ اوراس کے ملحقہ علاقے لاہور سے کٹ گئے۔ضلعی انتظامیہ کے دعوے پانی بہا کر لے گیا۔ شہر کے اکثر انڈر پاسز نہر کی شکل اختیار کرگئے، شاہراہوں پر پانی کھڑا ہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں اربوں روپے سےتیار کئے گئے انڈر پاسز میں بھی پانی بھر گیا، بارش نے آج صبح دھرم پورہ میں نکاسی آب کی قلعی کھول دی۔دھرم پورہ انڈر پاس میں پانی جمع ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کاسامناہے،درجنوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں انڈر پاس میں پھنس گئیں۔دھرم پورہ انڈر پاس بند ہونے سے  علامہ اقبل روڈ سے مغل پورہ جانے والا راستہ بھی بند ہوگیا۔

ای پیپر دی نیشن