سرائے مغل(نامہ نگار) روٹھی بیوی اور بچے کو ساتھ لیجانے کیلئے خاوند اور اسکے چار ساتھیوں کا گھر میں گھس کر حملہ،خواتین اور ا ہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناکر لہو لہان کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نواحی گاؤں الپہ سدھاری کے جمیل حیدر کی ماموں ز ا د بہن کی شادی اوکاڑہ میں عبیداللہ کے ساتھ ہو ئی اور ایک بچہ بھی پیدا ہوا مگر بعد میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے روٹھ کرعبیداللہ کی بیوی اپنا بیٹا لیکر اپنے ماں باپ کے گھر الپہ سدھاری آ گئی۔گزشتہ روز خاوند عبیداللہ،عرفان اپنے مزید تین ساتھیوں کے ہمراہ الپہ سدھاری آیا اور اپنی بیوی کو اغوا کرنے کیلئے گھر میں گھس گیا۔