ڈی پی او، ڈپٹی کمشنر کی کاوشوںکو جتنابھی سراہا جائے کم ہے:رانا خالد 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کرنے پر ڈی پی او فیصل گلزار اور ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کی کاوشوںکو جتنابھی سراہا جائے وہ کم ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں کسی بھی جگہ پر کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ آیا اور ان ایام میں تمام مسالک کے راہنمائوں علماء وذاکرین نے امن وامان کی فضا کو قائم رکھنے میں جو کردار اداکیا ۔اس پر وہ بھی تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کااظہار رانا خالد محمود کی زیر صدارت عوامی محاذ کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا ڈی پی او فیصل گلزار اور ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد خود ہمہ وقت فیلڈ میںموجود رہ کر جس طرح تمام مسالک کے راہنمائوں اور ضلع کی سرکردہ شخصیات سے رابطے میں رہے۔

ای پیپر دی نیشن