واقعہ کربلا حق کیلئے ڈٹے رہنے کی عظیم داستان ہے:میاں خالد عباس 

Jul 22, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ مالکان ایسوسی ایشن کے صدر میاںخالد عباس نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا نواسہ رسول ؐسیدالشہداء اور ان کے خاندان جانثار ساتھیوں کی شہادتوں جرأت، حمیت، عزم استقلال اور حق کیلئے ڈ ٹے رہنے کی عظیم داستان ہے۔دین اسلام کی آبیاری شہداء کربلا کے مقدس خون سے ہوئی ان کی شہادتوں پر تا ابد کا ئنات کے جن و انس، شجر، چرند، پرند، نباتات، کوہسار، فلک و زمین کے ذرہ ذرہ کو فخر و انبساط رہے گا، محرم الحرام کی حرمت کے پیش نظر قوم اتحادو یگانگت کا مظاہرہ کرے اور پیغام حضرت امام حسینؓ کے فلسفہ کو قلوب واذہان میں اتارے اگرآج بھی مسلمان ممالک سیدالشہداء اور بی بی سیدہ زینب ؑکے پیغام پر عمل کریں تو دنیا کی عظیم اقوام بن سکتے ہیں اور جگہ جگہ مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کاخاتمہ ممکن ہوسکتا ہے، دین پر سب کچھ قربان کردینا ہی حسینیت ہے دین افضل،محترم،مقدم اور اولیت کا درجہ رکھتا ہے ۔

مزیدخبریں