حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آبد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر وائس چیئرمین چوہدری شفقت حسین تارڑاور وائس چیئرمین عبدالجباررضا انصاری نے چیمبر آف کامرس کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015میں حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدے کئے اسکی وجہ سے آج ہماری انڈسٹری پر تالے لگنا شروع ہوچکے ہیں اور ان معاہدوں نے غریب عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔جبکہ ان معاہدوں میں پاکستان کے دوسابق وزیر شامل ہیں جنکی وجہ سے آج پوری پاکستانی قوم پر بجلی کے بلوںکے بوجھ تلے دبتی چلی جارہی ہے۔ حکومت یا تو چالیس آئی پیز کو بچالے یاچوبیس کروڑ پاکستانیوںکو کو بچالے۔ کیونکہ جو بجلی عوام کو پچیس روپے میں ملنے چاہئے وہ ساٹھ روپے میں مل رہی ہے۔
آئی پی پیز معاہدوں نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے: شفقت حسین تارڑ
Jul 22, 2024