گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارون آصف راٹھور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ برادری کے ساتھ ہونیوالی زیادتی و ظلم کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت وقت کو اپنا چارٹر آف ڈیمانڈز پیش کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وزن ایکسل ویٹ کا یکساں نظام نہ ہونا ، موٹروے پولیس کی ناانصافیاں ، سندھ میں ڈاکوئوں کا ظلم ، ٹول ٹیکس میں اضافہ ، بلا وجہ کے جرمانے ، کسٹمز حکام کی جانب سے ہراساں کیا جانا اور ہائی ویز پر بڑھتی ہوئی ڈکیتیاں اب ناقابل برداشت ہیں۔