میڈیا کی مثبت تنقید سے حکومت کوکارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے:سلیم حیدر خان 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے  ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی مثبت تنقید سے حکومت کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ جمہوریت کے فروغ میں بھی میڈیا کا اہم کردار ہے ملک ایک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے ۔ اگر حکومت میں بیٹھے افراد میڈیا کی تنقید کو مثبت انداز میں لیں تو ملک میں بہتری آئے گی ۔عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے کوشش ہے غریب لوگوں کی مشکلات میں آسانیاں پیدا کروں۔ گورنر ہاوس کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیںانہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں سزا اور جزا کا نظام نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔گورنر پنجاب نے اس ایونٹ کے انعقاد پر سراہا اور اس اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کیا۔ سیمینار میں ملک بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن