گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہراقبال رندھاوانے کہا ہے کہ عوام کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑیںگے ۔حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے،26جولائی کو اسلام آباد میں عظیم الشان و تاریخی دھرنا ہو گا۔ پورے ملک سے قافلے پہنچیں گے۔عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ، مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، بجلی کے بلز نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس واپس لیے جائیں۔ گیس، پٹرول، آٹے، چینی، دال کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافے کیخلاف اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔