شیخوپورہ:3روز قبل ہونے والی بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں تین روز قبل ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کا پانی ابھی تک شہر کے مختلف نشیبی  علاقوں میں کھڑاہے جس سے شہریوں کو آمدورفت کی دشواری کے ساتھ ساتھ گندے پانی سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیاہے سول لائن پاسپورٹ آفس،ہاؤسنگ کالونی،بہاری کالونی،پرانا شہر،محلہ رحمان پورہ وغیرہ شامل ہیں جبکہ شہر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر بھی حکومت پنجاب کے پروگرام صاف ستھرا پنجاب کیلئے چیلنج بنے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ شیخوپورہ دعویٰ کررہی ہے کہ انہوں نے شیخوپورہ شہر کو کوڑا کرکٹ اور بارشی پانی سے صاف کردیا ہے ایک سروے میں پتہ چلا ہے کہ شہر کے متعدد سیوریج سسٹم چوک ہو چکے ہیں۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بارشی پانی کے نکاس اور سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن