شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سابق ضلعی صدر امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ یوم عا شور پر قیام امن کیلئے تمام اداروں اور ضلعی انتظامی افسران اور اہلکاران کی کوششیں اور کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ تاجر برادری اور شیخوپورہ کے عوام سمیت عزاداروں نے بھی انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کرکے مرکزی جلوس کو بروقت برآمد اور اختتام پذیر کیا کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقع کا رونما نہ ہونا انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے ۔ اس موقع پر عامر خاں ودیگربھی ہمراہ تھے امجد نذیربٹ نے کہاکہ امن وامان کے قیام کیلئے بنائی جانیوالی کامیاب پالیسی پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان ،ڈی پی او بلال ظفر شیخ اورانکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یوم عا شور محرم میں کو ئی نا خو شگوار و اقعہ پیش نہیں ہے جس پر ہم اللہ رب العالمین کا جتنا بھی شکر ادا کر یں کم ہے جس طرح محرم کے ایام میں تمام مکا تب فکر کے ذ مہ داروں نے رواداری محبت اور پاکستان کے پیغام کو عام کر کے ملک میں مثالی امن قا ئم کر کے دکھا یا۔
محرم میں قیام امن کیلئے کوششیں لائق تحسین ہیں:امجد نذیر بٹ
Jul 22, 2024