شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے سیاسی وجمہوری عمل کو سبوتاژ کرنا اور سیاسی وعسکری قیادت پر الزام تراشی ایک جماعت کی قیادت کا وطیرہ رہی ہے۔ ساڑھے تین سالہ دور اقتدارمیں تحریک انصاف نے سازش کے تحت ملکی معیشت کا دھڑن تختہ کیا اور قومی مفادات کوپس پشت ڈال کر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کو ترجیح دی جس کانتیجہ ہے کہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے جس سے نجات کیلئے حکومت بھرپور جدوجہد کررہی ہے جو ضرور رنگ لائے گی اور پاکستان جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔اس موقع پرخواتین کارکنان کی بڑی تعداد موجودتھی بینش قمر ڈار نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے دشمن قابل رحم نہیں ان سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی کی قیادت اقتدار کے حصول کی خاطر جمہوری اقدار کو روندھ رہی ہے اور ملکی ترقی و سلامتی کی دشمنی کا کردار ادا کیا جارہا ہے۔
الزام تراشی ایک جماعت کی قیادت کا وطیرہ رہی ہے:بینش قمر ڈار
Jul 22, 2024