میٹل سیکٹر، بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت قابل تحسین ہے :ملک الیاس  

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )فرنس میلٹر ایسوسی ایشن کے صدر ملک الیاس ،سینئر رہنما چیمبر آف کامرس ڈاکٹر لیاقت ،میجر ریٹائر انجم پرویز اور نوجوان رہنما ملک سفیان ایوب نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو ممبر گوجرانولہ چیمبر و جنرل سیکرٹری آل پاکستان کاپر اینڈ ایلومینیئم میلٹر ایسوسی ایشن عطا فرید چوہدری کی گوجرانوالہ میں میٹل سیکٹر کے لیے جو عرصہ 20سال سے خدمات ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ہمیشہ میٹل سیکٹر سمیت تمام بزنس کمیونٹی کی بے لوث خدمت کی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ایف بی آر ، ماحولیا ت ہو یا ضلعی انتظامیہ کے علاوہ تمام محکموں میں عطا فرید چوہدری نے بزنس کمیونٹی کے جو مسائل حل کروائے ہیں ان کی مخالفین بھی تعریف کرتے ہیں لیکن آج کل جو چند بھی سیاسی مخالفین چیمبر الیکشن میں سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ۔

ای پیپر دی نیشن