گکھڑمنڈی(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام پاکستان کی واحد جمہوری روایات کی علمبردار جمہوری سیاسی جماعت ہے ہم پارٹیوں میں آمریت کو بالکل پسند نہیں کرتے اور ملک و قوم کیلیئے بھی کسی آمر کو پسند نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ناظم انتخابات ایڈووکیٹ نور خان ہانس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اس وقت ملک جن نازک حالات سے گزر رہا ہے ان میں واحد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی شخصیت ہی وطن عزیز کو مشکل دور سے نکال سکتی ہے سیاست کا سلطان عوام کے دلوں کا سلطان بہتر مستقبل کی خواہش رکھنے والے لوگوں کی امیدوں کا محور و مرکز فضل الرحمن آئندہ آنے والے انتخابات میں ملکی سیاسی تقدیر لکھیں گے۔
جے یو آئی جمہوری روایات کی علمبردارواحد سیاسی جماعت ہے :نور خان
Jul 22, 2024