گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کے نارتھ چیپٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے، چیئرمین جی بی سی احمد اکرام لون پریذیڈنٹ، خواجہ شارق کلیم سینئر وائس پریذیڈنٹ، عمر محمود وائس پریذیڈنٹ اور خواجہ روحان اشرف سیکرٹری ہوں گے۔نوتشکیل شدہ PRBC نارتھ چیپٹر، پنجاب ، خیبر پختونخوا، دارالحکومت اسلام آباد اور شمالی پاکستان کے دیگر علاقوں پر مشتمل ہو گا۔ اس سلسلے میں پروٹوکول سائنگ کی تقریب اسلام آباد میں رومانیہ کے سفارتخانے میں منعقد ہوئی جس میں رومانیہ کے سفیر ایڈورڈ رابرٹ پریڈا اور PRBCکے چیئرمین سہیل شمیم فرپو نے معاہدے پر دستخط کیے۔پروٹوکول سائنگ کے موقع پر ایڈورڈ پریڈا نے رومانیہ اور پاکستان کے لیے PRBC کی خدمات کو خوب سراہا، اور نارتھ چیپٹر کے قیام کو دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے ایک احسن قدم قرار دیا۔