لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرا ٹیسٹ میچ 241رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 425رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ جوروٹ 122اور ہیری بروک 109رنز بناکر نمایاں رہے ۔جیڈن سیلز نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے5 38رنز کا ہدف ملا‘ٹیم 143پر ڈھیر ہوگئی ۔ صرف کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے ۔ کریگ بریتھویٹ 47رنز بناکر نمایاں رہے ۔ شعیب بشیر نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا‘ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 416اور ویسٹ انڈیز نے 457رنز بنائے تھے ۔ مہمان کالی آندھی کی ٹیم پہلی اننگز میں برتری کے باوجود میچ ہار گئی ۔