چیمپئینز ٹرافی 2025ء ‘بھارت نہ آیاتو کرکٹ ختم نہیں ہوگی : حسن علی  

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) فاسٹ بائولر حسن علی نے بھارتی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کردیا۔ انہوںنے پاکستان کرکٹ بورڈکے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شرکت سے قطع نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے، اگر ہم وہاں سکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جاسکتے ہیں تو وہ بھی آسکتے ہیں۔ حکومت اور بی سی سی آئی کو ہٹاکر دیکھیں تو ان کے کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں تاہم فیصلہ اور پالیسیز کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025ء پاکستان میں ہوگی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اسکے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن