غزہ بحران کی شدت نے انسانیت کوغمزدہ کردیا: تنویر خان 

 لاہور (نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل تنویراحمدخان نے کہا غزہ بحران کی شدت اورطوالت نے انسانیت کوغمزدہ کردیا لیکن مقتدرقوتوں نے اسرائیلی بربریت کیخلاف مزاحمت کے سلسلہ میں کوئی ایکشن نہیں لیا۔تعجب ہے شیرخواروں اورخواتین سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں کے باوجود دنیا کاکوئی ملک ثالثی کیلئے آگے نہیں آیا۔ اسرائیلی فسطائیت نے اقوام متحدہ کوبھی اقوام مردہ بنادیا۔بدقسمتی سے مسلمان حکمران بھی مجرمانہ طورپرخاموش ہیں۔ وہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔تنویراحمدخان نے کہا کہ عالمی ضمیر کامردہ وجود انسانیت کیلئے ایک بوجھ کے سوا کچھ نہیں۔ غزہ میں جوکسی طرح زندہ بچے ہیں،اب ان کی زندگی مردوں سے بدتر ہے۔ ہزاروں شہیدوں کے ورثا اپنی بقاء کیلئے متعدد پیچیدہ مسائل کاسامنا کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن