کابل: تین اضلاع  کوملانے والی 30 میٹر چوڑی سڑک کی تعمیر شروع 

کابل(نوائے وقت نیوز)  کابل میں دہمازنگ سے کوٹہ سانگی (میرویس میدان) تک سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیاگیاہے۔ کابل میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کابل میونسپلٹی کی جانب اس صوبے کے 3 ضلع میں دہمزنگ سے کوٹہ سنگی تک 3226 میٹر لمبائی اور 30 میٹر چوڑائی پر مشتمل ایک سڑک کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیراتی کام 6 ماہ کے دوران مکمل کردیا جائیگا۔ علاقہ مکینوں کو سڑک نہ ہونے کی وجہ سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اس سڑک کی تعمیر سے ان کے مسائل حل ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن