فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل سے قتل و اغوا کیس میں ملوث ملزم شفیق کو جعلسازی کے ذریعے ہسپتال پہنچانے کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ حکومت پنجاب نے اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر پرویز اقبال کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا جن کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب نے میڈیکل آفیسر حسن جمیل کی ایک سالانہ ترقی تین برس کیلئے روک دی ۔ محکمہ جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل کے وارنٹی کلرک کو معطل کر دیا ۔