فیروز والہ : حوالاتی جعلی مریض‘میڈیکل افسر کی سالانہ ترقی 3سال کیلئے روک  دی گئی ‘جیل کا وارنٹی کلرک معطل

Jul 22, 2024

 فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل سے قتل و اغوا کیس میں ملوث ملزم شفیق کو جعلسازی کے ذریعے ہسپتال پہنچانے کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ حکومت پنجاب نے اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر پرویز اقبال کو انکوائری آفیسر مقرر کیا تھا جن کی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب نے میڈیکل آفیسر حسن جمیل کی ایک سالانہ ترقی تین برس کیلئے روک دی ۔ محکمہ جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل کے وارنٹی کلرک کو معطل کر دیا ۔

مزیدخبریں