لاہور(نامہ نگار)چوہنگ پولیس کی بڑی کارروائی ، لاکھوں روپے مالیت کا سامان واردات میں لوٹنے والا چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر حمید نے بتایا کہ گرفتار ملزمان لوگوں کے گھروں میں گھس کر واردات کرتے تھے۔ملزمان میں گینگ کا سرغنہ عمران عرف مانی ،ہیرا شہزاد ،محمد احسان اور حسنین شامل ہیں۔ملزمان سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا 10 تولے سونا، 5موبائل فون،3 پستول و گولیاں اور 50 لاکھ نقدی برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے ایس ایچ او چوہنگ انسپکٹر ناصر حمید اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔