فیروز والہ : ہدف پورا نہ کرنے پر ریونیو کے 5 کلرکوں کو شوکاز نوٹس 

 فیروزوالہ( نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے رجسٹری برانچ مریدکے کے 3 کلرکوں وقارتفصل، رانا شاہد اور جاوید بھٹی کو واجبات کی وصولی کا ہدف پورا نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں محکمہ مال کے حکام نے بتایا ہے کہ رجسٹری برانچ تحصیل مریدکے میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسی غیر منقولہ املاک کی رجسٹریاں بورڈ آف ریونیو کی ٹیم نے پکڑ لی ہیں جن پر ملی بھگت سے کم سرکاری فیس اور اشٹام ڈیوٹی لگائی گئی تھی جس سے سرکاری خزانہ کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 4 کروڑ 26 لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔رقم کی وصولی کا ہدف سب رجسٹرار اور تینوں کلرکوں کو دیا گیا تھا مگر وہ واجبات کی وصولی کرنے میں ناکام رہے۔یہ انکشاف بھی ہوا کہ رجسٹری برانچ مریدکے سے اربوں روپے مالیت کی زمینوں کی 12 رجسٹریوں کو پراسرار طور پر غائب کر دیا گیا ہے جو وارننگ جاری کیئے جانے کے باؤجود دستیاب نہ ہوسکی ہیں۔  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واجبات کا ہدف پورا نہ کرنے پر رجسٹری برانچ فیروز والا کے دو کلرکوں شکیل احمد اور علی رضا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن