14محرم الحرام ‘ 77مجالس ‘7 جلوس‘سکیورٹی فراہم کی گئی 

لاہور(نامہ نگار)ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے تمام عزاداری جلوس ومجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔محرم الحرام کے14ویں روز بھی شہر بھر میں منعقد ہونے والی77 مجالس اور7 جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔چیکنگ کے بغیر کسی بھی شخص کو جلوسوں میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ منتظمین مجالس و جلوس وقت اور روٹس کی پابندی یقینی بنائیں۔ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز منتظمین جلوس و مجالس کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ محرم الحرام کے پروگراموں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ حساس مجالس وجلوسوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیموں نے بھی شہر کی اہم شاہراں کو موثر گشت یقینی بنایا۔

ای پیپر دی نیشن