پولیس ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے ساڑھے 21لاکھ روپے کے مزید فنڈز جاری 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے بچوں کو سنگین بیماریوں کے علاج معالجے کیلئے 21 لاکھ 50 ہزار روپے کے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے  مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کے اجلاس و سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔ہمارے پھول پراجیکٹ کے تحت بھی پولیس ملازمین کے بچوں کو طبی اخراجات کیلئے رواں برس 22 کروڑ روپے سے زائد رقم دی جا چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے ، بچوں کی ہیلتھ اور ایجوکیشن ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن