لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پاکپتن میں ہسپتال روڈ پر دوکان کی ملکیت کے تنازعہ پر ملزمان کے نوجوان کو آگ لگا کر ہلاک کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او پاکپتن کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔پاکپتن پولیس نے علاقہ تھانہ سٹی پاکپتن میں عباس نامی نوجوان کی آگ لگنے سے ہلاکت پر مقتول نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا اور سٹی پاکپتن پولیس نے نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔