انسداد کائٹ فلائنگ مہم میں 4306 مقدمات‘4441 ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار) دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں سے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 26 فروری سے جاری انسداد کائٹ فلائنگ مہم میں 4306 مقدمات درج کئے گئے ، خونی کھیل و کاروبار میں ملوث 4441 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزمان سے 247078 پتنگیں اور 17089 دھاتی ڈور کی چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ، سرکل افسران کی قیادت میں ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...