لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے تاجر برادری سے حد سے زیادہ یا مبالغہ آمیز ٹیکس کے مطالبات بدانتظامی کے دائرے میں آتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز چوہدری عبداللہ آرائیں بن حسبی اللہ صابر پاکپتن کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ٹیکس دہندگان کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کیلئے ایف ٹی او کے کردار کے بارے میں وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے اس طرح کی ناانصافی اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دوسری طرف ایف ٹی او نے یہ بھی واضح طور پر واشگاف الفاظ میں کہا کہ ریاست کے معاملات چلانے کیلئے قانونی طور پر قابل ادا ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی بھی ضروری ہے۔