کراچی(کامرس رپورٹر) بیج سے کٹائی تک سلوشن فراہم کرنے والی پاکستان کی نامور کمپنی اینگرو فرٹیلائزرز نے کسانوں کوبا اختیار بنانے کیلئے رہبر ہیلپ لائن متعارف کرائی ہے۔ یہ ہیلپ لائن کسانوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ کمپلینٹ مینجمنٹ سروس بھی فراہم کرے گی۔ ٹول فری نمبر کے ذریعے اینگرو رہبر ہیلپ لائن فارم ایڈوائزری،فیڈ بیک اور کھاد کی عدم دستیابی، قیمت اور مصنوعات کے مسائل سے متعلق شکایات کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کو یقینی بناتی ہے۔ کال سینٹر کسانوں کو اپنے خدشات اور تجاویزپیش کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتاہے جو ایک خودکار کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ایسکلیشن میٹرکس سے لیس ہے تاکہ ہر شکایت کو حل کیا جائے۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے نائب صدر کمرشل عاطف محمد علی نے کہا صارفین کی مرکزیت اینگرو فرٹیلائزرز کی اخلاقیات کا مرکز ہے جو کمپنی کی مسلسل بہتری اور جدّت کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اینگرو ہیلپ لائن صارفین کے اطمینان اور سروس کی بہترین کارکردگی کو بڑھانے کے ہمارے عزم کی مثال ہے۔ کمپنی کا یہ اقدام کھاد کی دستیابی کو یقین بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں میں معاونت فراہم کرے گا جس سے ملک کی فوڈ سکیوریٹی کو بہتر بنانے میں مددملے گی۔