لاہور( نیوز رپورٹر)صدر شامی پارک مارکیٹ چونگی امرسدھو حاجی محمد اقبال نے بتایا چند سال قبل کاہنہ نو کے علاقہ میں 50 کے وی کا کنکشن حاصل کر رکھا تھا بعد ازاں کاروبار متاثر ہونے پر کنکشن ڈی سی او کروا دیا گیا۔ 4 سال قبل کاروبار دوبارہ شروع کرنے پر ایس ڈی او کاہنہ سب ڈویژن کو کنکشن بحالی کی درخواست دی۔تمام فیسیں اور دستاویزاتی لوازمات جمع کروانے کے باجود ساڑھے 3 سال کا طویل گزرنے کے باوجود کنکشن بحال نہیں کیا جارہا۔ حاجی اقبال نے بتایا رشوت نہ دینے کی پاداش میں کنکشن بحالی میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔سی ای او لیسکو اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سے اپیل ہے کہ فوری کنکشن بحالی کرائی جائے۔