لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر ذوالفقار بسراء نے کہا ہے کہ ن لیگ کی لیڈر شپ میاں نواز شریف نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یہ سچ ہے کہ بجلی کے بل کوئی بھی جمع نہیں کرواسکتا لیکن انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی جو وزیراعظم پاکستان ہیں ان کو یہ ہدایت نہیں دی ہے کہ وہ اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرکے یہی سہولت غریبوں کو دیں۔ غریبوں کے ایک ایک کمرے میں رہنے والوں کو 15،15 ہزار روپے کے بجلی کے بل غریبوں کے ساتھ ایک بہت بڑا ظلم ہے۔