لاہور (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ہسپتال کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا وزیراعلیٰ کی انتھک محنت سے پنجاب میں گورننس کا معیار بہتر ہوا ہے۔وہ اوران کے وزراء خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ عمران نذیر خاص طورپر دادوتحسین کے مستحق ہیں۔ سنجیدگی اورسادگی کے نتیجہ میں عوام کی زندگی میں کافی حدتک آسودگی آئی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق‘خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں پنجاب کے محکمہ صحت میں ہونیوالی سنجیدہ اصلاحات کی مدد سے شہریوں کیلئے طبی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔