لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی مشرق وسطی کے رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا پی ٹی آئی اگر اپنے آپکو ایک محب وطن سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو پھر اس کو ایک محب وطن سیاسی جماعت والا طرز سیاست بھی اپنانا ہوگا۔ یہ نہیں ہوسکتاآپ دوسرے ممالک کو پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت کی دعوت دیں ۔