لاہور(نامی ایک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا افسوس کا مقام ہے کہ تحریک انصاف کی منفی سیاست ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے محرم کا مہینہ چل رہا ہے لیکن یہ جماعت جلسے جلوسوں اور احتجاجی سیاست سے باز نہیں آرہی ہے۔ یہ لوگ اس قدر کرسی کے بھوکے ہوچکے ہیں ان کو محرم الحرام جیسے مقدس مہینے کا بھی احترام نہیں ہے۔
تحریک انصاف کی منفی سیاست ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی :عابد حسین صدیقی
Jul 22, 2024