نواز شریف قوم کو فلسفہ سمجھانے کی بجائے اپنی حکومت کی ناکامی تسلیم کریں:ضیاء الدین انصاری 

Jul 22, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا نواز شریف قوم کو فلسفہ سمجھانے کی بجائے کھلے دل سے اپنی حکومت کی ناکام تسلیم کریں۔نواز شریف یہ محنت کش اور خوددار قوم ہے اپنے بجلی کے جائز بل ادا کر سکتی ہے لیکن آپ کے بھائی کی حکومت کے ڈاکو میٹر ریڈروں اور اہلکاروں کے بھیجے ہوئے بھتہ بل نہیں۔ قوم آپ کی حکومت کی عیاشیوں اور ڈاکوں کے بوجھ تلے پس رہی ہے۔

مزیدخبریں