وزیر اعلیٰ لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کرنے کا وعدہ پورا کریں: رانا انوار الحق 

Jul 22, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے قائمقام مرکزی صدر رانا انوار الحق، رانا لیاقت، سعید نامدار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفیٰ سندھو ،آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، اختر بیگ، مصطفیٰ وٹو ودیگر نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 20 اکتوبر اور 6 فروری کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے قائدین سے ملاقات میں یہ وعدہ کیا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بنتے ہی ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کا ظالمانہ نوٹیفکیشن ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا لیکن 5 ماہ میں بھی ملازمین کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا نہیں ہو سکا الٹا وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور پنشن میں ظالمانہ اصلاحات آئے روز بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوش رْبا اضافے نے ملازمین کی زندگیاں اجیرن کردیں ہیں۔ ملازمین وزیر اعلیٰ کی طرف سے وعدے کی پاسداری نہ ہونے اور ملازمین کش پالیسیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ 25 جولائی کو مسلم لیگ ن کے دفتر ماڈل ٹاؤن لاہور کے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالے احتجاج اور دھرنا میں لاہور سمیت پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے عہدیداران اور کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں