دین اسلام کا حکم ہے  امراء سے لے کر غربا کو وسائل پہنچائے جائیں:مولانا امجد

لاہور(خصوصی نامہ نگار) اشرافیہ اور وی آئی پیز کیلئے چھوٹ اور غریب عوام کیلئے مشکلات یہ انصاف نہیں ہے۔بجلی اور گیس کی قیمتوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حکومت آئی ایم ایف کی غلام بنی ہوئی ہے۔ دین اسلام کا حکم ہے کہ امراء سے لے کر غربا کو وسائل پہنچائے جائیں۔ اس سے معاشرے میں بہتری آتی ہے لیکن ارباب اقتدار ائی ایم ایف کے اشاروں پر غریب عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد  رہی ہے جبکہ وی آئی پی اور اشرافیہ کیلئے چھوٹ زیادہ دی جا رہی ہے۔ یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں جمعیت طلباء اسلام کے مرکزی کنوینر ملک محمد اویس کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں وفد میں رانا عثمان، حافظ عظیم، حافظ فرحت شامل تھے جبکہ مولانا مفتی شمس الحق،حافظ عبد الصمد، قاسم افضل، قاری عمیر، حافظ حسن موجود تھے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ ارباب اقتدار کے پاس عوام کیلئے ٹیکس اور ٹیکس پیغام کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ غریب ٹیکس ادا کر کر کے کنگال ہوتا جا رہا ہے ملک کا معاشی بحران موجود ہ حکمرانوں سے سنبھل نہیں پا رہا۔ نوجوانوں کیلئے امدن کے ذرائع کوئی نظر نہیں آتے عوام میں مایوسی اگر زیادہ بڑھ گئی یہ سب کیلئے خطرناک بات ہوگی۔ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بھی بے حد ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن