لاہور(نیوزرپورٹر) سی ای او سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب (سی بی ڈی پنجاب) عمران امین نے والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ والٹن روڈ اپگریڈ یشن منصوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں قلیدی کردار ادا کریگا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی ریاض حسین، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال اور منصوبے کے کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ ای ڈی ٹیکنیکل سی بی ڈی ریاض حسین نے منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیامین ٹرنک گٹر کی تکمیل اور اے ڈی اے نالہ کی ریماڈلنگ مکمل کر لئی گئی ہے۔ اے ڈی اے نالہ جلد ہی نئے تعمیر شدہ نالے سے منسلک ہو جائے گا۔ جائزہ اجلاس کے بعد، عمران امین نے زیر تعمیر والٹن روڈ اور میجر اسحاق شہید فلائی اوور کا معائنہ کیا۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے وزیر اعلیٰ ، مریم نواز کی ہدایت کے مطابق، بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے افرادی قوت اور مشینری میں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے منصوبے کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مکمل کرنا سی بی ڈی پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
عمران امین کی زیرصدارت اجلاس ،والٹن روڈ اپگریڈیشن منصوبے کا جائزہ
Jul 22, 2024