نماز فجر کے بعد عود اور دیگر خوشبوئوں سے خانہ کعبہ کو غسل  

Jul 22, 2024

مکہ مکرمہ(این این آئی)سعودی عرب میں نماز فجر کے بعد سالانہ غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب کا انعقادکیاگیا۔عرب میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح اس برس بھی محرم الحرام کی 15 تاریخ کو خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا۔خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرس اور دروازے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے دھوگیا۔ غسل کے بعد اسے عود اور دیگر خوشبوں سے معطر کیا گیا۔خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر اور اراکین سمیت اعلی سعودی حکام نے حاصل کی۔اس روح پرور مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی آفیشل سائٹس پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔غسل کعبہ کے موقع پر بیت اللہ شریف کے گرد سیکورٹی فورسز نے حفاطتی حصار قائم رکھا۔سنت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازے کو ہر سال غسل دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ 15 محرم الحرام کو انجام دیا جاتا ہے۔اسی طرح غلاف کعبہ کی تبدیلی بھی اب گزشتہ چند برسوں سے یکم محرم الحرام کو اسلامی سال کے آغاز پر کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں