اسلام آباد(آئی این پی ) مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے (آج) پیرکو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر رکھا تھا، وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جولائی کو بھی مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا۔
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا
Jul 22, 2024