اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں پر پابندی لگادی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر ایاز صادق نے سرکاری اخراجات پر کھانوں پربھی پابندی لگادی، پابندی کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم سے کم دورانیے اور مختصر وفود کو اجازت ہوگی۔ سپیکر نے سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ڈنر اور لنچ کے اوقات میں کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے سپیکر قومی اسمبلی سے نئی گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے لئے پہلے سے موجود گاڑیاں بالکل ٹھیک ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی نے سرکاری کھانوں، غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی لگا دی
Jul 22, 2024