مہنگائی نے عوام کو تباہ کر دیا ، ہر طبقہ احتجاج میں شریک ہو: اسد قیصر

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی ہے ،ہمارا احتجاج ملک میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف ہوگا، احتجاج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کیلئے ہوگا، پاکستان کے ہر طبقے کو احتجاج میں شریک ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، میرا عوام کیلئے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کیلئے نکلنا ہے، عوام نے آئندہ جمعہ کے احتجاج کو کامیاب کرنا ہے، جی ڈی اے سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے، ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کیلئے بڑی بڑی پیشکش ہو رہی ہیں، ہمارے ارکان اسمبلی کو دبا میں لا کر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن