وزیراعلیٰ آؤ مل کر صوبے، امن کیلئے کام کریں، گورنر خیبر پی کے

ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ آؤ  مل کر صوبے کیلئے کچھ کریں۔ صوبے کے امن کیلئے مل کر کام کریں۔ پی ٹی آئی حکومت کا اپنی کارکردگی پر کوئی بیانہ تک نہیں۔ صوبے کی 34 یونیورسٹیوں میں سے 22 کے وائس چانسلر ہی نہیں۔ پی ٹی آئی حکومت سٹوڈنٹ یونین سے پابندی تک نہیں ہٹا سکی۔ چیئرمین پی سی بی سے گزارش ہے کہ ایبٹ آباد میں بھی سٹیڈیم بنائیں ۔ ہماری صوبائی پولیس کی تنخواہ کم اور اسلحہ بھی وہ نہیں جو ہونا چاہئے۔ وزیراعلیٰ اجلاس میں اچھا بچہ بنا رہتا ہے۔ جس دن وزیراعلیٰ بولا اس کو جواب دوں گا۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی حکومت کی 10 سالہ کارکردگی پر مناظرے کا چیلنج دیدیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان تحریک انصاف سے انتقام لے رہے ہیں‘ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ میں جے یو آئی کا مینڈیٹ چوری کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن