اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے قائم جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ملاقات میں مذکراتی کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر شریک ہوئے۔ ملاقات میں جے یوآئی اور پی ٹی آئی کے درمیان اب تک ہونے والے رابطوں پر غور وخوض کیا گیا، ملاقات موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء پیش کی گئیں۔ کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مولانا امجد خان اور مفتی فضل غفور نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے قائم جے یو آئی کمیٹی کی فضل الرحمن سے ملاقات
Jul 22, 2024