چینی بجلی گھروں کو درآمدی کی بجائے تھر کا کوئلہ استعمال کرنے کو کہیں گے، بجلی سستی ہو گی: وزیر توانائی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ چینی بجلی گھروں کو درآمدی کے بجائے تھرکا کوئلہ استعمال کرنے کا کہیں گے، تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی اور بجلی کی قیمت پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ چینی بجلی گھروں کو درآمدی کے بجائے تھرکا کوئلہ استعمال کرنے کا کہیں گے، تھرکا کوئلہ استعمال کرنے سے توانائی اور بجلی کی قیمت پربہت بڑا اثر پڑے گا اور پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہونے سے یہاں چینی پاور پلانٹس کو فائدہ ہوگا۔ بجلی اڑھائی روپے یونٹ سستی ہو سکتی ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ اس طرح منافع کی واپسی آسان ہوگی۔ ڈالر کی صورت میں بہتر منافع کی پیشکش ہوگی، پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 200 ارب روپے سے زیادہ کی بچت ہوسکتی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سالانہ100ارب روپے کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے سٹرکچرل ریفارمز لارہے ہیں، چین سے توانائی قرضے کی ری پروفائلنگ پر رواں ماہ بیجنگ میں بات ہوسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن