امریکہ میں 14 سالہ طالب علم کو  نازیبا تصویریں بھیجنے پر ٹیچر گرفتار 

Jul 22, 2024

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے شہر ڈیلاویئر میں 14 سالہ طالب علم کو نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام میں ایک ٹیچر کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آٹھویں جماعت کی ٹیچر ایلینس پینین نے آٹھویں جماعت کے سابق طالب علم کو سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے نازیبا تصویریں بھیج تھیں۔عدالت نے ایلینس پینین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں