یو اے ای میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج پر بنگلا دیشی تارکین وطن گرفتار

 دبئی (آئی این پی  ) متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین پر بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والے بنگلادیشی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔ اماراتی پراسیکیوٹر نے بیان میں واضح نہیں کیا کہ احتجاج کرنے والے کتنے بنگلادیشی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا یا انہوں نے کہاں احتجاج کیا؟ تاہم اماراتی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ گرفتار افراد نے عوامی مقام پر جمع ہونے اور بد امنی پھیلانے کے جرم کا ارتکاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن