لاپاز (اے پی پی)بو لیویا میں کارگو ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق لا پاز ٹریفک آپریشنل آرگنائزیشن کے ایکسیڈنٹ ڈویژن کے ڈائریکٹر نیلو ٹوریکو نے بتایا کہ چلی کے ساتھ ملک کی سرحد سے بولیویا واپس آنے والا ایک کارگو ٹرک چلی کے آریکا علاقے کی طرف جانے والی ایک مسافر بس سے ٹکرا گیا، جس سے 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے جن میں سات کواتین اور سات مرد شامل ہیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حادثہ میں دونوں ڈارئیور ہلاک ہو گئے ہیں ۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے ۔
بولیویا: ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، خواتین سمیت 16 افراد ہلاک، 14 زخمی
Jul 22, 2024