واشنگٹن (این این آئی )بین الاقوامی عدالت انصاف کے فلسطینی سرزمین پر قبضے اور قانون کے خلاف قائم کردہ یہودی بستیوں پر دیے گئے فیصلے کے بعد اسرائیل کے علاوہ امریکی تنقیدبھی آگئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہاکہ بین الاقوامی قانون کی اسرائیل کی طرف سے خلاف ورزیوں کے بارے میں رائے تنازعہ حل کرنے کی کوششوں کے لیے پیچیدگی پیدا کر دے گی۔
فلسطینی زمین پریہودی بستیوں اوراسرائیلی قبضے کے خلاف فیصلے پرامریکی تنقید
Jul 22, 2024