یوکرائن کی قوم پرست  سابق رکن اسمبلی کو قتل کر دیا گیا 

Jul 22, 2024

کیف(این این آئی)یوکرین کی قوم پرست سابق رکن پارلیمان ارینا فاریون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارینا فاریون کو یوکرین کے مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ارینا فاریون 2023 میں اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حقیقی معنوں میں یوکرینی قوم پرستوں کو کسی بھی قسم کی صورتحال میں روسی زبان نہیں بولنی چاہیے۔

مزیدخبریں