آپریشن اختتام پذیر: آخری فلائٹ 306 حاجیوں کو لے کر سیالکوٹ پہنچ گئی

مدینہ منورہ  (جاوید اقبال بٹ) 2024ء حج  خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ مدینہ منورہ سے حجاج کی آخری فلائٹ  PK716 قومی ائیر لائن  سیالکوٹ کے لئے روانہ ھوئی جو صبح 22 جولائی کو  306  حجاج کرام  کو لیکر سیالکوٹ پہنچ گئی۔ ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ  ضیاء الرحمان اور عملہ‘ خدام الحجاج نے الوداع کیا۔ سب حجاج کرام کو جاتے وقت مدینہ  منورہ کا مشہور بروسٹ البیک بھی سب حاجیوں کو پیش کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر ضیاء الرحمان کی جانب سے تمام حجاج کو مبارکباد  دی گئی۔ انہوں نے کہا امسال 16000 افراد نے کم مدت دورانیہ کا حج بھی کیا جو کامیاب تجربہ رہا۔ پاک حج ایپ کے ذریعے 36900 شکایات موصول ھوئیں جن میں  34979 کو بروقت کامیابی سے حل کیا۔ اختتامی کلمات میں   ضیاء الرحمن نے کامیاب آپریشن پر وزارت مذھبی امور، او پی اے پی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ حجاج کو الوداع کرنے کے بعد ڈائریکٹر حج سٹاف اور خادمین نے مسجد نبویؐ میں شکرانے کے نوافل پڑھے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور ملک و قوم کی لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

ای پیپر دی نیشن